میاں نواز شریف کی خرابی صحت کی خبروں پر سخت فکرمند ہوں، بلاول بھٹو

میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے، بلاول بھٹو

میں محسوس کرسکتا ہوں کہ میاں نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے، بلاول بھٹو

اپوزیشن راہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کیلئے اذیتیں دی جارہی ہیں، بلاول بھٹو

صدر زرداری اور میاں نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں، بلاول بھٹو

صدر زرداری اور میاں نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں، بلاول بھٹو

انسانیت کی باتیں کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو

کیا عمران خان کا کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے بیان کا مطلب صدر زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا؟ بلاول بھٹو

اگر صدر زرداری اور میاں نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹو