اسلام آباد (28 اکتوبر2019)

پاکستان پیپلز پارٹی نے پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری کے بلڈ شوگر بلڈ پریشر میں آضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اتوار کو مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، شدید علیل آصف زرداری کو تمام طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کی گرتی صحت کی وجہ حکمرانوں کا غیر انسانی کردار ہے۔ آصف زرداری کو شدید علالت کے باوجود تاخیر سے ہسپتال لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو خدا نخواستہ کچھ ہوا تو زمہ داری حکومت نیب گٹھ جوڑ پر ہوگی۔ حکومتی اشاروں پر پارٹی قیادت کے ساتھ نیب ظالمانہ رویہ کا حساب قریب ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ آمروں کے آصف علی زرداری کو جھکانے کے گھٹیا حربے کامیاب نہ ہو سکے۔ نیر بخاری نے کہا کہ آمروں کے پیروکارں نہ بھولیں۔ آصف علی زرداری کو تنگ کرکے بلاول بھٹو کو دباو ¿ میں نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انسانی آئینی حقوق کی بازیابی کی خاطر جدوجہد جاری کی تاریخ رکھتی ہے۔