اسلام آباد (12 نومبر 2019)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے صحت کے حوالے سے کراچی منتقلی کی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ اس حوالے سے مختلف چینلز پر چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مقدمے کے راولپنڈی میں چلنے پر اعتراضات ضرور ہیں مگر اس حوالے سے بھی نیب عدالت میں کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کے ذاتی معالجین سے علاج کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کل متوقع ہے۔