اسلام آباد (16 دسمبر2019)

پیپلز پارٹی بلاول بُھٹو کی قیادت میں شہید بے نظیر بُھٹو کا ادھورا مشن پورا کرے گی۔ پیپلزپارٹی کینیڈا ٹورنٹو- ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹: پاکستان پیپلزپارٹی ٹورنٹو کے زیراہتمام بے نظیر بُھٹو کے بارہویں برسی روائتی جو ش و خروش اور عقیدت سے منائ گئی جس میں پیٹرک براؤن میئر برامپٹن، شریف سباوی ممبر صوبائ اسمبلی کے علاوہ پیپلز پارٹی کینیڈا کے عُہدے داران، کارکنوں، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئ کے وفود کے علاوہ کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شریک۔ تقریب میں خواتین کی بھی بڑی تعداد کی بھی شرکت- تقریب کی صدارت احسن کُھوکھر صدر پییپلز پارٹی ٹورنٹو اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض مُصدق اکرام جنر ل سیکرٹری نے انجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جاوید گُجر صدر پی پی پی کینیڈا اور اعزازی مہمان راؤ مُحّمد طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قُرآن پاک اور بی بی شہید کے لیے دُعاۓ مغفرت سے ہوا۔ پیٹرک براؤن اور شریف سباوی نے بے نظیر بُھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ بے نظیر نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لیے مشعل راہ تھیں اور ان کی جمہوریت کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جایں گی۔ راؤ طاہر نے اپنے خطاب میں