اسلام آباد(24 جنوری 2020)
 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم کارکن عثمان مرزا کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان عثمان مرزا پارٹی کی نظریاتی جدوجہد میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ عثمان مرزا کی والدہ کے نام ایک پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پارٹی کارکن ایک خاندان کا طرح جڑے ہوئے ہیں جن کی خوشیاں اور غم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے صاحبزادے کے انتقال پر بہت رنجیدہ اور دکھی ہوں۔ پارٹی ایک نظریاتی اور بہادر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو نے مرحوم عثمان مرزا کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ 
 --