سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ خواتین مارچ کوتحفظ اور سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے اور شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری خواتین کی آواز اور طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی۔ معاشرے میں خواتین کی برابری کے حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔