سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نیب کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد اظہار رائے آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران بزدل اور چھوٹے ذہن والے ہوتے ہیں اس لئے ان میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی حرکت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا اور آزادی صحافت کے تقدس کا احترام کیا ہے اور کرتی رہے گی۔