سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی91 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی غیور قوم ان کی ملک اور قوم کی لئے قربانی اور جدوجہدکو کبھی نہیں بھولے گی ۔ اپنے ایگ پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لئے تاریخی جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں میں ناقابل برداشت صدمات سہے ان کی بہادری اور ثابت قدمی جمہوریت پسندوں کیلکے لئے حوصلہ اور ڈھارس رہی۔، انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جس عزم اور حوصلے سے سفاک ، اقتدار کے لالچی آئین شکن ٹولے کی مزاحمت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ٓصف زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سیاست میں صبر اور برداشت کے اصول متعارف کرائے ۔ وہ اصول آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ سابق صدر نے جمہوریت کے لئے مادرجمہورریت نے جو پر چم سر بلند کیا تھا پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوطی سے تھامے رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔