پاکستان پیپلز پارٹی نے کرونا وائرس کیوجہ سے بڑھتے معاشی انسانی مسائل کے حل اور غریبوں مزدوروں ناداروں دیہاڑی داروں کی پارٹی کی جاری امدادی پروگرام مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو متاثرین کی امداد کے پروگرام میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کو فون کیا اور پارٹی کی امدادی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری کو ملک بھر میں امدادی پروگرام کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ نیر بخاری کو تمام پارٹی رہنماوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے رابطوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی اورنیر بخاری کو بھرپور رابطوں اور امدادی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کی ہداہت بھی کی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں امدادی پروگرام میں شامل ہوں پارٹی کی تنظیمیں بشمول ملحقہ تنظیمیں لوگوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھ کر بھی یونین کونسلز محلہ گلی میں موجود نادار افراد اور غریب خاندانوں کی اپنا خاندان سمجھ کر مدد کریں چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے نیر بخاری سے مزید کہا کہ صوبوں اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدور کو بھی آگاہ کیا جائے کہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کرونا وبائ نے غریب نادار طبقہ کو بہت زیادہ متاثر کیا ہےامدادی مہم میں کرونا وائرس کے خاتمے تک راشن تقسیم کئے جائیں اور مخیر حضرات سے بھی تعاون لیا جائے۔ سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور مخیر حضرات سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام الناس کءمشکلات دور کرنے کیلیے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں پہلے سے شروع کردہ امدادی مشن کو مزید توسیع دیںنگی نیر بخاری نے کہا کہ انسانیت کو بچانا اسوقت اہم ترین ہے ملک کی بڑی آبادی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے اور بالخصوص غریب طبقات کءمدد کرنا ہمارا فرض اور زمہ داری بھی ہے نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران خود بھی مدد میں حصہ لیں اور مخیر حضرات کو بھی اس میں شامل کریں نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی کارکن کرونا وائرس سے بچاو ¿ کی تمام احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کے گھروں میں امدادی سامان پہنچایا جائے۔