اسلام آبا(15 اپریل 2020)

پاکستان پیپلز پارٹی کا کرونا وبا کے انسانی اور معاشی اثرات سے متاثرہ بالخصوص سفید پوش طبقہ اور دہاڑی داروں کیلئے کا اہم اقدام پاکستان سویٹ ہوم کے تعاون سے عوام کو سستا کھانا فراہم کرنے کے لئے آبپارہ اسلام آباد میں دسترخوان کا اہتمام کر دیا گیا عوام روٹی اور نان اب صرف پانچ روپے میں اور کھانا پچاس میں لے سکیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین نیر بخاری نے سستی روٹی کے لئے تندور اور کھانے کا افتتاح کردیا ہے۔ سید نیر بخاری نے دسترخوان کے لئے پچاس من آٹا فراہم کیا اس موقع پر سویٹ ہوم کے سرپرست زمرد خان سیکرٹری جنرل پی پی پی کے ترجمان راجہ نورالہی پی پی پی میڈیا کوارڈینیٹر نزیر ڈھوکی رشید میر سمیرا گل ایثار مدینہ پراجیکٹ میں شامل سماجی شخصیت کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد موجودہ تھی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس کورونا کے خلاف لڑنا ہے نیر بخاری نے کہا کہ مہلک وبا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ محروم طبقات کو تنہا نہیں چھوڑنا یہ وقت صرف اور صرف انسانیت کءخدمت کا ہے شہریوں کو بچانا پاکستان بچانا ہے انہوں نے کہا کہ اس دسترخوان سے بہت سے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں عوام الناس کو اس دسترخوان سے بہت فائدہ پہنچے گا سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ کرونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی کی خاطر چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے زریعے قومی قیادت کانفرنس کے زریعے اہم تجاویز اور سفارشات میں پہل کءانہوں نے کہا کہ پی پی پی عوامی خدمت پر غیر متزلزل یقین رکھنے والی جماعت ہے مشکل کی اس گھڑی میں پی پی پی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ممتاز سماجی شخصیت سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ سویٹ ہوم کے بچوں اور پاکستان بیت المال سے نادار اور حقدار خاندانوں کی خدمت کا موقع ملا اور اب ایثار مدینہ دسترخواں کے تحت غریبوں اور سفید پوشوں کو سستا کھانا فراہمی کے لئے کوشاں ہوں زمرد خان نے کہا کہ سفید پوش بھی اس وقت مشکل میں ہیں ایثار مدینہ دسترخوان پروگرام کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک سو سے زائد تندوروں کا افتتاح کیا جائیگا راولپنڈی میں جاری پروگرام کو مزید توسیع کی جا رہی ہے زمرد خان نے کہا کہ مخیرحضرات کا تعاون مثالی ہے خوشحال طبقات کءطرف سے مجھے بہت بڑا تعاون حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی مزہبی جماعتوں کی قیادت اور عہدیداران پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ایثار مدینہ دسترخوان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔