پاکستان پیپلز پارٹی کا کرونا وبا میں شدید متاثرہ طبقات کی مدد کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد کے بعد عوامی تندور اور دسترخوان کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کرنے کیلئے پارٹی راہنماو ¿ں کو ہدایات جاری کی ہیں نیر بخاری نے چیرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی ہے اور مخیر حضرات نے نیر بخاری کے رابطوں کے جواب میں بھرپور تعاون اور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے نیر بخاری نے پارٹی کی صوبائی ڈویڑنل ضلحی شہری اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران سے کہا ہے کہ مشکل حالات میں غریبوں دہہاڑی داروں مزدوروں کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی تنظیمیں لوگوں کی خدمت میں پہلے ہی پیش پیش ہیں اس عوامی خدمت کو اور زیادہ جزبے سے تیز کیا جائےنیر بخاری نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی عہدیداران خدمت عوام میں ملحقہ تنظیموں سے باقاعدہ رابطہ کو اور مظبوط بنائیں نیر بخاری نے کہا کہ غریبوں مزدوروں اور بالخصوص دہیاڑی داروں کے لئے بھوک کرونا وبا سے زیادہ خطرناک ہے پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکن عوامی تندور کھول کر لوگوں کو کھانے فراہمی میں بھرہور کردار ادا کریں نیر بخاری نے کہا کہ بلا تفریق و بلا تمیز لوگوں کی دن رات خدمت کی جائے نیر بخاری نے کہا کہ سفید پوش طبقہ بھی کرونا وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور مشکلات میں ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے علاوہ مخیر حضرات کی مدد اور تعاون سے عوامی دسترخوان پر لوگوں کو سستی روٹی اور سالن فراہم کیا جائیگالوگوں کو سستا کھانہ فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں دسترخوان کھولے جائیں ، نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی شہری ضلحی ڈویڑنل تنظیمیں زیادہ سے زیادہ “عوامی تندور “کھول کر شہریوں کی خدمت کریں۔