پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے سمندر پار پاکستانیز کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہﺅے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دفتر خارجہ بیرون ملک پاکستانیوں کے سوگواروںخاندانوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اٹلی، برطانیہ اور اسپین میں پاکستانیوں نے کورونا وئارس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور یوروپی ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے زندگیوں سے مرحوم ہونے والے پاکستانی طبی عملے کو خراج عقید پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد مسائل کا سامنا کر رہی جو انتہائی باعث تشویش ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی سخت وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے ملک سفارتخانے مشکلات سے دوچار پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز خود کو تنہا نہ سمجھیں عوام ان کے فکرمند اور دعاگو ہے۔