اسلام آباد (19 مئی 2020)

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کے دو واقعات میں سات سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل اور نام پر ہو قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے میاں افتخار حسین کے اس کے بھائی میاں محمد سریر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس سے متاثرہ میاں افتخار حسین کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔