اسلام آباد(22مئی 2020)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے حکومت سندھ کو ہدایت کی کہ وہ جاں بحق افراد لواحقین کی ہر ممکن اخلاقی امداد کرے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران اور وزراءکو حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔