سابق صدر آصف زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف زرداری اور سردار اختر مینگل نے ٹِڈی دَل کے حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور بڑھتی غربت پر بھی بات چیت کی

سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل نے ان کی صحت بھی دریافت کی

ملک کو صدرزرداری جیسے سیاست دان کی ان حالات میں زیادہ ضرورت ہے کہ جب حکمرانوں کی غفلت کے سبب صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے، اختر مینگل

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری

سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا، سابق صدر آصف علی زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی، سابق صدر آصف علی زرداری