پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں سے 10جولائی تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام 15000روپے کا پے آرڈر منسلک کرکے زرداری ہاﺅس اسلام آباد کے پتہ مکان نمبر 8، اسٹریٹ 19، F-8/2پر ارسال کی جائیں۔