چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے ایک سویلین ادارے کے باوردی سربراہ ہیں انہیں متنازعہ بیانات نہیں دینا چاہئیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آئین ہے وہی آئین جس کے تحت چیئرمین این ڈی ایم اے نے حلف اٹھایا ہے۔ کسی افسر یا ادارے کو آئین پر اعتراض کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجماننے کہا کہ پاکستان اس وقت مصیبت میں ہے اور پاک افواج نے ہر آفت میں اپنا فرض نبھایا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سرکاری ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔