کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی

کراچی: مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا ملکی سالمیت اور بقا کے خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا این ایف سی ایوارڈ پر غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق برقرار

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا 18ویں آئینی ترمیم پر بھی غیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق برقرار

کراچی: عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سابق صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ

کراچی: میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق پارلیمان میں حکومت کو خبردار کیا تھا، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: اگر ٹِڈی دَل کے حملوں کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: عوام امید کی نظروں سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت سے انہیں نجات دلائیں، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: کرونا وائرس کے بحران کے دنوں میں عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری

کراچی: پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ

کراچی: عمران خان کے دورِحکومت میں ملک میں سب سے زیادہ کرپشن میں اضافہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: عمران خان نیب کو استعمال کرکے اپوزیشن جماعتوں کے سیاست دانوں سے انتقام لے رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: دوسال ہوگئے ہیں، عمران خان نے کوئی ایک ایسا کام نہیں کیا جو عوامی مفاد میں ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک پیچ پر ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے نکات سے مولانا فضل الرحمان کا اتفاق

کراچی: پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا پی پی قیادت سے مکالمہ

کراچی: پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان

کراچی: اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملک کر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان