چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے نائب صدر فرخ قریشی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہ فرخ قریشی پارٹی کے محنتی ، نظریاتی اور ثابت قدم کارکن تھے۔ پارٹی اور بھٹو خاندان فرخ قریشی کی پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرخ قریشی جیسے کارکن پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ ایسے کارکنوں کا بچھڑنا کسی صدمے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور بھٹو خاندان فرخ قریشی کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔