اسلام آباد ( 6 ستمبر 2020) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے این اے 45 کرم ایک اور پی کے 63 کے ضمنی انتخابات کے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو ہدایت کی ہے کہ 16 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہاوس کے پتہ پر ارسال کریں ۔ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی ،درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے مبلغ 50 ھزار روپیہ اور صوبائی اسمبلی کے لیئے 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کیا جائے۔ درخوستیں ھاوس نمبر 8 اسٹریٹ نمبر 19 سیکٹر ایف ایٹ ٹو زرداری ہاوس کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔