سانگھڑ (09 ستمبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانگھڑ اور میرپورخاص سمیت سندھ کے تمام بارش و سیلاب متاثر علاقوں کے دورے پر آئیں، آکر دیکھیں کہ قدرتی آفت کے باعث یہاں کتنا شدید نقصان ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارش متاثر ضلع سانگھڑ کے دورے کے دوران متاثرین، کارکنان اور شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وہ میرپورخاص سے بذریعہ کھپرو پہنچے، اور وہاں سے شروع ہونے والا آج کا سفر لُون کھان، پیروں مل، کنڈیاری، اور دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا بیرانی میں اختتام پذیر ہوا۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع سانگھڑ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کو شدید نقصان پنہچا ہے۔ وفاقی حکومت کو بارش متاثرین کی امداد کے لیئے بلاتاخیر پاکستان کارڈ کا اجراء کرنا چاہیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ عدالت اپنے پاس رکھا ہوا صوبے کی عوام کا پئسہ حکومتِ سندھ کو دے، تاکہ اس رقم سے متاثرین کی امداد و بحالی کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بھتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اُس کی صوبائی حکومت مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں و سیلاب کے باعث مشکلات میں گِھری سانگھڑ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات دیں کہ وہ ضلعے میں جہاں بھی بارش متاثرین موجود ہیں، ان کی امداد کے لیئے آگے آئیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے آج کے دورے کا اختتام بیرانی میں ہوا، جہاں انہوں نے ایم این اے شازیہ عطا مری اور سینیٹر عینی مری کی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کی۔ دریں اثناء، بلاول بھٹو زرداری نے کھپرو میں علی حسن ہنگورو کی رہائشگاہ پر ضلع سانگھڑ سے منتخب پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کے ساتھ ساتھ عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقعے پر پی پی پی چیئرمین کو بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، عاجز دھامراہ، سہیل انور سیال، ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر امام الدین شوقین، سردار محمد بخش مہر، سینیٹر عینی مری، شاہد تھیم، سرفراز راجڑ، جاوید نایاب لغاری، فراز ڈیرو، نوید ڈیرو، جام مدد علی، ذوالفقار شاہ، علی حسن ہنگورجو، علاوَالدین جونیجو، جھانگیر جونیجو، خادم رند، شکیل مری اور دیگر رہنما بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کے آج کے دورے کا اختتام بیرانی میں ہوا، جہاں انہوں نے ایم این اے شازیہ عطا مری اور سینیٹر عینی مری کی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداران، کارکنان اور معززین سے ملاقات کی۔ پی پی پی چیئرمین نے ضلع سانگھڑ کے قصبہ کھپرو پہنچ کر بارشوں کے باعث بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیئے قائم کیمپ کا دورہ کیا، وہاں موجود متاثرین سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل معلوم کیئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کیمپ میں موجود ایک علیل محنت کش جمعوں کنبھار کو دیکھا تو وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات دیں کو وہ مذکورہ غریب محنت کش کے علاج کے لیئے اسے فوراً کراچی منتقل کرے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ محنت کش کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا