اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سیاسی کارکنوںں کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام پر مبارکباد دی ہے چیرمین پی پی کی میزبانی میں جمہوری قوتیں ون پیج پر آ گئی ہیں نیر حسین بخاری نے کہا کہ آئینی قومی عوامی معاملات پر اپوزیشن قائدین کے اہم اجلاس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے انہوں نے کہ کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری مستحکم جمہوریت کے تکمیل کیلئے کوشاں ہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کروڑوں ووٹرز کی عوامی پارلیمنٹ کا کردار ادا کرے گی نیر بخاری نے کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی بحالی تحریک آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقار کیلئےصف اول میں ہوگی ملک و قوم کو آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پی پی پی کا آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی تکریم اور حقیقی جمہوریت پر یقین محکم ہےنیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی قوت پر یقین رکھتی ہے مزدوروں کسانوں ہاریوں محنت کشوں تاجروں کے مسائل کا حل صرف اور صرف ناائل حکمرانوں سے نجات میں ہے اب پورے انصاف کے ساتھ احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی لیاچائے گا نیر بخاری نے کہا کہ بنی گالا مسکن کے پناہ گزینوں کا بوریا بستر گول ہو کر رہے گا نیر بخاری نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی خائن مافیا مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام الناس کے غیض و غضب کا سامنا نہیں کر سکے گ