بحالی کیلئے پی ڈی ایم کے قیام کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمانی جمہوری نظام کو لاحق خطرات کے خلاف قومی بیانیہ دیا ہے،پاکستان جمہوری موومنٹ ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کا تسلسل اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف محاذ ہے،مشترکہ اعلامیہ میں سویلین بالادستی، آئین ، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے دفاع کا وعدہ کیا گیا ہے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اعلامیہ کے ایک ایک لفظ پر پہرا دیں گے، سویلین بالادستی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، جلد قوم نالائق اور نااہل حکومت سے قوم کو نجات دلوا کر حقیقی جمہوریت بحال کریں گے، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جعلی مئنڈیٹ پر آئی حکومت پر اے پی سی کے انعقاد کے اعلان سے ہی لرزہ طاری ہے،