کراچی (13 اکتوبر 2020)قائدِ جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق رکنِ سندھ اسمبلی حاجی غلام مصطفیٰ بوزدار مرحوم کو ان کی برسی کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مرحوم حاجی غلام مصطفیٰ بوزدار حقیقی معنوں میں ایک عوامی شخصیت تھے، جو زندگی بھر عوام کے درمیان رہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی غلام مصطفیٰ بوزدار کی پارٹی اور اپنے حلقے کی عوام کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی عہدیداران و کارکنان آج مرحوم حاجی غلام مصطفیٰ بوزدار کی برسی کے موقعے پر اُن کے ایصالِ ثواب کے بارگاہِ الٰہی میں دعا کریں۔ مرحوم حاجی غلام مصطفیٰ بوزدار ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل سے منتخب ہوئے تھے اور اس سے پہلے ایم آر ڈی تحریک کے دوران کئی بار گرفتار ہوئے اور جیل کاٹی