اسلام آباد(11 نومبر2020) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور روز ٹی وی سردار خان نیازی کے بھائی محمد حسن خان نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قریبی رشتے دار کی وفات ایک سنگین صدمہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے اہل خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے