گلگت/اسلام آباد(11نومبر 2020) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میںدونوں لیڈران کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں کے وفود کی بھی ملاقات ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حافظ حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم اورنگزیب کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیرہیں۔