اسلام آباد (24 دسمبر 2020) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے غیرمسلموں کے لئے بھی محفوظ پاکستان بنایا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ءکے آئین میں غیر مسلم شہریوں کو برابری کے حقوق دئیے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں بسنے والے غیرمسلم شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔