اسلام آباد( 31 دسمبر 2020) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے پٹرول کی قیمتوں کے اضافے کو نئے سال کی خوشیوں پر بمباری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نالائقی اور جرائم کو اوگرا پر تھونپ کر فنکاری نہ دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔ نالائق وزیراعظم نے جیب کتروں کو وزارت پٹرولیم میں بھرتی کیا ہوا ہے جو لوٹ مار کرکے بنی گالہ کے فنکار کی غیراصولی معاشی ترقی کے لئے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول قیمتوں کے اضافے سے مہنگائی مزید بے قابو ہو جائے گی