اسلام آباد(7 جنوری2021) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی سطح پر پارٹی کے اندر انتخابات کا انعقاد 6جنوری 2021ءکو کراچی میں کیا۔ الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017ءکے مطابق پیپلزپارٹی کے وفاقی سطح پر مختلف عہدوں کے لئے انتخابات ہوئے۔ پارٹی کے چیئرمین کے لئے بلاول بھٹو زرداری، سیکریٹری جنرل کے لئے سید نیر حسین بخاری، سیکریٹری اطلاعات کے لئے فیصل کریم کنڈی اور سیکریٹری مالیات کے لئے مس رخسانہ بنگش بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔