سلام آباد(9 جنوری2021) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ کے دورے اور وہاں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سانحہ مچ کے متاثرین سے ہمدردی کرنے گئے تھے یا حزب اختلاف پر تنقید کرنے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں سے شرائط منوا کر تعزیت کے لئے جانا باعث شرم ہے اس سے بھی بڑھ کر شرمناک بات یہ ہے کہ ایک طرف مقتولین کی لاشیں دفن ہو رہی تھیں دوسری طرف نالائق وزیراعظم پولیس سے سلامی لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تعزیت کے آداب بھی پامال کرتے رہے اور شاہی دربار سجا کر غمزدہ خاندانوں کو حاضر ہونے پر مجبور کرکے شاہی دربار میں ان سے اظہار تعزیت کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرپٹ ٹیم کے کپتان عمران خان خود ہیں، چینی، آٹا، بی آرٹی، بلین ٹری اور ایل این جی میں کی گئی ساری کرپشن کے تمام تمغے عمران خان کے پاس ہیں۔ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے وہ اپوزیشن پر الزامات دہرا رہے ہیں۔