اسلام آباد( 11 جنوری 2021) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے دیگر اداروں کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈکا بھی بیڑا غرق کر دیا ہے۔ عمران خان کی بے جا مداخلت کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست ہورہی ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر کارکردگی بھی دکھاتی رہی ہے مگر جب سے عمران خان نے پی سی بی میں مداخلت شروع کی ہے تب سے پی سی بی تنزلی کا شکار ہے۔