اسلام آباد(13 جنوری 2021) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر خان افتخار شہزادہ نے مقتول اسامہ ستی کے والد کو بنی گالہ محل میں طلب کرکے ان سے تعزیت کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے تعزیت کرنے کے آداب بھی تبدیل کر دئیے ہیں۔ ایک بیان میں خان افتخار شہزادہ نے کہا کہ مقتول اسامہ ستی کے والد سخت صدمے کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ دکھی اور غمزدہ والد کو بنی گالہ محل میں بلا کر ان سے تعزیت کرکے عمران نیازی نے قوم کو کیا پیغام دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مذہب اور عقیدے کے اعتبار سے تعزیت کرنے کے لئے غمزدہ خاندان کے پاس جانا پڑتا ہے۔ عمران نیازی نے اخلاقیات کی بھی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔