اسلام آباد( 19جنوری 2021) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے نیب کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف راولپنڈی میں ریفرنس دائر کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سندھ پر حملہ ہے کل ہی سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف ریفرنس داخل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے اور نیب کے ذریعے سندھ کو ٹارگٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ نیب کو پشاور بی آرٹی ، آٹا اور چینی اسکینڈل، ایل این جی کرپشن اسکینڈل اور دیگر اسکینڈل نظر کیوں نہیں آتے؟ نیب جب سلیکٹڈ نیازی کو مشکلات میں پھنستا ہوا دیکھتا ہے تو حرکت میں آتا ہے، براڈ شیٹ نے نیب کے گھناﺅنے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔