پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا بیان حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کو غائب کئے جانے کے مقدمات حکومت اور انتظامیہ کے خلاف درج ہونے چاہئیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیروں و مشیروں اور مسلح لوگوں کو پولنگ کے دن حلقے میں کھلی چھوٹ دی گئی اور انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی میں الیکشن عملے کو غائب کرنے کا گھناﺅنا کھیل کھیلا گیا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے موجودہ حالات میں اپنے افسران کے ساتھ کھڑے ہو کر اچھی مثال قائم کی ہے۔ پنجاب کے دیگر افسران بھی آئین اور قانون کے خلاف کوئی حکم نہ مانیں۔