مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے ہی اراکین اسمبلی کو بکاﺅ کہنا ان کے لئے بہت بڑی گالی ہے دراصل پی ٹی آئی کے اسمبلی ممبران پر عمران نیازی کی نالائقی عیاں ہو چکی ہے عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ہاتھ منتخب نمائندے بیچ رہے ہیں۔ عمران خان نے سندھ میں سینیٹ کے ٹکٹ بھی اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو دئیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی جانتے ہیں کہ پٹرول قیمتوں کا تعین وزیراعظم ہی کرتے ہیں۔ 2018ءکے بعد مہنگائی کا جو سونامی آیا ہے عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آیا ہے۔ آٹا اور چینی کے بحران کے ذمے دار بھی اے ٹی ایم مشینیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی جانتے ہیں کہ عمران خان نے ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں نظرانداز کرکے اہم وزراتیں غیرمنتخب کماﺅ پوتوں کے حوالے کر دی گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اعلانیہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی اے ٹی ایم کو ووٹ نہیں دیں گے جس پر غصہ کھا کر عمران خان اپنے اراکین اسمبلی کو بکاﺅ مال کہہ رہے ہیں۔