کراچی (13اپریل 2017) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ختم نہ ہونے والی گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سندھ کے عوام تنگ آگئے جبکہ وفاقی حکومت پاور پلانٹ کو گیس کنکشن دینے سے انکار کرکے سندھ حکومت کی جانب سے بجلی پیدا کرنے کی کاوشوں کو تارپیڈو کرناچاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین کو صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے میں امن و امان پر بریفنگ دی۔ پی پی پی چیئرمین نے زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ ان کے فوائد جلد سے جلدعوام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے ایک مخصوص علاقے میں اپنے حواریوں کو نوازنے کے لئے 37 ارب روپے کے نئے گیس منصوبے شروع کئے ہیں لیکن حکومت سندھ کی جانب سے نوری آباد میں قائم 100 میگاواٹ کے بجلی گھر کو گیس کنکشن دینے =D