اسلام آباد (05 نومبر 2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے ہزاروں کرکنان نے تیل کی قیمتوں مین اضافے کے خلاف وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے ایک سئو سے زائد اضلاع کے ھیڈکواٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیئے۔  پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری چودہری منظور نے ایک روز قبل ملک بھر میں بروز اتوار احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ پی پی پی کارکنان نے بینرز و پلے کارڈز اٹھاکر، جن پر تیل کے نرخ بڑہانے پر نون لیگی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، تقریباً ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلبز کے سامنے مظاہرے کیئے۔ واضح رہے کہ نون لیگی حکومت نے خصوصاً نواز شریف کی نااہلیت کے بعد تیل کی قیمتوں کو پر لگا دیئے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے آگے احتجاج میں شریک ایک پی پی پی کارکن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نون لیگی حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں ہنگامے ہوں اور عوام کو سزا دیئے جا رہی ہے۔ احتجاجی مظاہرے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان، مظفر آباد، اسکردو، فاٹا، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نوابشاہ، سکھر، جیکب آباد، خیرپور، کشمور، فیصل آباد، گجرانوالہ، سرگودہا، گجرات، ڈیرہ غازی خان، بھاولپور، ٹانک، اپر دیر، مردان، کوہاٹ، مانسہرہ، بنو، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، لورا لئی، تربت، زیارت، خضدار، قلات، لسبیلا، پنجگور، سبی، نصیرآباد، تھرپارکر سمیت مختلف شہروں میں کیئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کو خطاب کرتے ہوئے پی پی پی رہنماوَں نے انہیں متحرک کرنے پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے فیصلے کی باعث ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی جیالے سرگرم ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بروز بدھ اپنے بیان میں حکومت کی جانب سے تیل کے نرخ بڑہانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف قرار دیا تھا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پاکستانی کے گھر پر پئٹرول بم پھینکا ہے، جس سے ہر شہری بہت بری طرح متاثر ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تھا کہ نون لیگی حکومت معیشت کو جوا خانے کی طرح چلا رہی ہے، عوام کو نچوڑا جا رہا ہے اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، لیکن حکمران سب ٹھیک ہے کی بانسری بجانے میں مصروف ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ پئٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں ورنہ عوامی احتجاج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں نے عوام کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اب وہ اٹھ کھڑے ہوں۔ پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے تحت پیپلز پارٹی نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں آج بروز اتوار احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی تھی۔