کراچی (19 نومبر 2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے ریاست اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو تحفظ دیں، انہیں آگے بڑہائیں اور اس طرح تعلیم و تربیت کریں کہ وہ مستقبل میں قوم کے لیئے اعلیٰ و ارفع قوت بن کر ابھریں۔ عالمی یوم اطفال جو کہ کل دنیا بھرمیں منایا جائیگا، کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لیئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں اور ملک میں پولیو اور دیگر خطرناک بیماریوں سے حفاظت کی ویکسینیشن کی مہم شروع کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ زیرِ پی پی پی حکومت ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں اعلی ثانوی تک تعلیم مفت ہے اور داخلہ و امتحانی فیس کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کر رہی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کے لیئے صحت اور تعلیم کی سہولیات کو بھتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو اعلیٰ ماحول فراھم کرنے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ وہ آگے چل کر وہ ذمیوار شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ فقط مزید قانونسازی کی جائیگی بلکہ پی پی پی کا 2018ع کا انتخابی منشور بچوں کی فلاح و بہبود کے متعلق ضروری و قابل عمل اقدامات پر مبنی ہوگا۔