نوشہرہ سے منتخب سابق ایم پی اے۔میجر بشیر خٹک نے زرداری ھاوس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے۔مسلم لیگ ن چھوڑ کر  پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر میمبر قومی اسمبلی مسز فریال تالپور ۔ صدر پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا ھمایوں خان ۔ جنرل سکریٹری فیصل کریم کنڈی ۔ سینیٹر سردار علی خان ۔بہرمند تنگی اور ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی بھی موجود ۔تھے ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے میجر بشیر خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ میجر بشیر خٹک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی پختون خوا  کے عوام کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پختون خوا کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دے گی ۔ اصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ متحرک ہو کر آئیندہ انتخابات جیتنے کیلیئے دن رات کام کریں ۔