Archive for April, 2018

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخ ساز جلسہ کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخ ساز جلسہ کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ صرف کراچی شہر کا جلسہ تھا اور کراچی کے شہریوں نے جس بھرپور انداز میں جلسے میں شرکت کی کراچی کے عوام کو سلام کرتا ہوں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی سے چلنے والی ہوا کی تازگی پورا ملک محسوس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر اور خیبر سے کوئٹہ تک جیالے جاگ چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں واضح فتح حاصل کریں گے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی کے پارٹی کارکنوں، جیالوں نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شاندار جلسہ کرنے پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، کراچی کی تنظیم اور جیالوں کو شاباز دی۔

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی زاہد دورانی، عبید مایار اور نگینہ خان نے

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی زاہد دورانی، عبید مایار اور نگینہ خان نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے تینوں اراکین صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، سینیٹر سردار علی خان، سینیٹر خانزادہ خان، سینیٹر بہرہ مند تنگی، ایم پی اے ضیااللہ آفریدی ، سینیٹر نگہت اورکزئی، عامر فدا پراچہ اور ہدایت اللہ خان بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہم سب کا گھر ہے جہاں سب کا عزت اور احترام کیا جاتا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کے پی کے عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے عوام نے بہت مشکلات جھیلی ہیں۔ شدت پسندوں اور دہشتگردوں سے مزاحمت کرتے ہوئے شہادتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور شدت پسندوںکے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی وارث پیپلزپارٹی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے پی کے شہیدوں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ اقتدار میں آکر ان کے تمام مسائل حل کرے گی تاکہ وہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور کے پی کو پرامن اور خوبصورت صوبہ بنانے کے لئے طاقت اور حوصلے کا سبب بنے گا۔ آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت بنیںا ور ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کرانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

 

 

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر جیالا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر جیالا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے۔ ہر جیالے کا فرض ہے کہ اپنے حلقے، گلی اور محلے میں پارٹی کا پیغام پہنچائے۔ پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی یوتھ اور پی ایس ایف کے عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہا کہ اس سے بڑا لطیفہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی ہی حکومت کو ظالم کہہ رہے ہیں حالانکہ وزیراعظم عباسی انہیں اصلی وزیراعظم کہہ رہے ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ مارشل لاءمیں نواز شریف پلے بڑھے اور معاشی خوشحالی حاصل کی۔ مارشل لاﺅں کی مزاحمت تو صرف پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی کی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مشکلات برداشت کیں، قید کاٹی، قذافی سٹیڈیم لاہور میں مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے سر پر لاٹھیا برسائی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئیں اور کوڑے مارے گئے۔ پرویزی مارشل لاءمیں آصف علی زردراری جیل میں رہے جبکہ نواز شریف مراعات کے بدلے ملک سے بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بھی پرویزی مارشل لاءسے فیضیاب ہوئے اور مال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا ٹائٹینک ڈوبنے والا ہے۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخوا کا بیڑاغرق کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی پر تنقید سے قبل اپنے موجودہ قائد عمران خان سے پوچھیں کہ کے پی کو پونے تین کھرب روپے کا مقروض کیسے بنا دیا حالانکہ صوبے میں نہ کوئی سکول بنا، نہ کالج، نہ کوئی ہسپتال اور نہ ہی کوئی سڑک۔ بلین ٹری کی آڑ میں کرپشن کی گئی اور ٹمبر مافیا سے مل کر مہنگی لکڑی چوری کی۔ انہوں نے کہاکہ کے پی میں پی ٹی آئی رہنما وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ کے پی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے اراکین بھی عمران نیازی کا مزید ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہسپتالوں کے حالات یہ ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں تک عوام کی رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹروں میں چوہے نظر آتے ہیں۔

 

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے 80ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے علامہ اقبال کے 80ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال پاکستان کے ان دانشوروں میں شامل ہیں جن کا مذہبی سوچ کو نئی اقدار کے مطابق قائم کرنے کا متاثر کن پیغام اس بات کا متقاضی ہے کہ اس پر توجہ دی جائے تاکہ اسلام کا پرامن، ترقی پسند اور برابری پر مبنی تاثر ابھارا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سوچ کو نئے تقاضوں کے مطابق ترتیب دینے کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ ہم ہر صورت میں مذہب کے استحصال اور مذہب کو اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششوں کی مزاحمت کریں۔ علامہ اقبال کا اس بات پر یقین تھا کہ مذہب ایک ایسی متحرک قوت ہے جس کی لگاتار تسلسل کے ساتھ تشریح ہوتی رنہی چاہیے۔ سابق صدر نے عوام سے کہا ہے کہ مذہبی سوچ کی تشریح کے لئے وہ اپنی رائے کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج علامہ اقبال کی یاد مناتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہمیں اپنے آپ کو علامہ اقبال کے فلسفے پر بحث و مباحثے کے لئے وقف کریں تاکہ مذہب کا درست پیغام سمجھنے میں مدد مل سکے۔ آج ہم سخت گیر اور دقیانوسی تشریح کی اندھی تقلید کرنے سے انکار کر دیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے نواز شریف کی لندن میں میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے نواز شریف کی لندن میں میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سچ بولنا سیکھیں۔ ان کا کوئی اعتبار نہیں رہا۔انہوں نے اے آرڈی کے ساتھ دھوکہ کیا تھا اور چوری چھپے مال و دولت خاندان اور خادمین کے ساتھ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے اور قوم سے یہ جھوٹ بولتے رہے کہ انہوں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ پھر اعتراف کیا کہ دس سال کے لئے نہیں پانچ سال کے لئے ڈیل کی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ نواز شریف نے کس قیمت پر مشرف سے ڈیل کرکے قوم سے دھوکہ کیا۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ نواز شریف کا آج بھی وی وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے۔ مکمل پروٹوکول میں میں عدالت آتے ہیں اور شیخیاں بھگار کر چلے جاتے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کو سخت گرمی میں بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا تھا۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ نواز شریف قوم کو اس سوال کا بھی جواب دیں کہ کس کے حکم پر وہ نام نہاد میمو میں فریادی بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو پرویز مشرف کے قریبی ساتھی تھے وہ آج نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں۔ ڈکٹیشن لینا اور ڈیل کرنا نواز شریف کا ہی کارنامہ رہا ہے۔

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے مرحوم جہانگیر بدر کے بھائی یعقوب بدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے مرحوم جہانگیر بدر کے بھائی یعقوب بدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم یعقوب بدر کے صاحبزادے تنویر یعقوب بدر کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو خاندان اور پارٹی آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم یعقوب بدر کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

 

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پی آئی اے یونین کے انتخابات میں پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پیپلزیونٹی

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پی آئی اے یونین کے انتخابات میں پیپلز یونٹی کی کامیابی پر پیپلزیونٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان اور تمام عہدیداروں، کارکنوں اور محنت کشوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی نمائندہ پارٹی ہے اور ہر قدم پر محنت کشوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کا پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم پر اعتماد کا اظہار اس بات کی عکاسی ہے کہ مزدور اور محنت کش پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کا ساتھ دیا ہے اور محنت کشوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے پیپلزیونٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ محنت کشوں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لئے ان کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ آج ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 3مئی2018ءتک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن، E-11/4، اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔ صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

 

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے گیلانی خاندان اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے عقیدت مندوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے غم میں شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم وجاہت حسین گیلانی کے لئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔