Archive for November, 2018

حکومت کے 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حکومت کے 100دن کی کارکردگی کے حوالے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب غیرمتاثر کن تھا۔ خان صاب کو چاہیے کہ اپنے مالی سہولت کاروں کو نیب کے حوالے کریں جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100دن حکومت میں رہنے کے بعد بھی عمران خان کے پاس قوم کو بتانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ نیا پاکستان کا خواب دکھانے والے نے 100 دنوں میں سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پہلے 100دن میں ہی عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ پولیس اور بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت نے تبدیلی کے دعوﺅں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے خارجہ پالیسی کا مرکز و محور کشکول کو بنا دیا ہے۔ 100دنوں میں صرف کمیٹیوں کے اوپر کمیٹیاں پھر ان کے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ وزیراعظم سلیکٹڈ کو چاہیے تھا کہ احتساب کی بات کرنے سے قبل کم از کم اپنے سامنے بیٹھے ساتھیوں پر نظرڈالتے۔

** پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت یوم تاسیس پر بلاول ہاوَس میں اجلاس

** پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت یوم تاسیس پر بلاول ہاوَس میں اجلاس

** اجلاس میں یوم تاسیس کمیٹی کے میمبران سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی شرکت

** وقار مہدی، منظور وسان، اسلام الدین شیخ، نعمان اسلام الدین اور اعجاز جکھرانی شریک

** مکیش چاولہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، عاجز دھامراہ اور فرخ شاہ بھی موجود تھے

** اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو یوم تاسیس کے موقعے پر سکھر میں مجوزہ جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ

** جلسے میں ملک بھر سے قافلے شرکت کریں گے: بریفنگ

** پارٹی کا 51 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائیگا: بلاول بھٹو زرداری

** پارٹی نظریئے و فلسفہ سے تجدید عہد نو کیا جائیگا، جس کے لیئے قیادت نے جانیں قربان کردیں: بلاول بھٹو زرداری

** شہید بھٹو نے بائیں بازو، پسماندہ، مظلوم اور محنت کش طبقات کی پارٹی بنائی: بلاول بھٹو زرداری

** پارٹی نے عوام میں شعور اور اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد کے لیئے تیار کیا: بلاول بھٹو زرداری

** پارٹی نے جمہوریت و انسانی حقوق کے لیئے قید و بند کی صعوبتیں اور جانوں کی قربانیاں دیں: بلاول بھٹو زرداری

** شہید بھٹو کو تختہ دار پر لٹکایا گیا اور شہید بی بی کو قتل کردیا گیا: بلاول بھٹو زرداری

** جدوجہد کے دوران پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے بڑی بھادری سے جام شہادت نوش کیا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دانش ہاو ¿س گلگت میں دورہ گلگت بلتستان کے آخری روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دانش ہاو ¿س گلگت میں دورہ گلگت بلتستان کے آخری روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں سندھ حکومت کے تعاون سے ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا کیمپس بنائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے طلبا کو میڈیکل کی تعیلم کے لئے دور دراز کے شہروں میں کم از کم جانا پڑے اس اقدام سے طلبا پر معاشی بوجھ بھی کم ہوگا۔ اسکے ساتھ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹوں کا کوٹہ بڑھانے کے لئے وزیر اعلی سندھ کو ہدایات جاری کروں گا اس اقدام سے گلگت بلتستان کے طلبہ کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی مہنگی تعلیم سے کافی حد تک نجات ملے گی۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں عالمی معیار کے جدید ترین امراض قلب کے ہسپتال قائم کئے ہیں۔کراچی میں گلگت بلتستان کے عوام کو امراض قلب کے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات دینگے کیونکہ گلگت بلتستان میں امراض قلب میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس سے یہاں کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے حالانکہ گلگت بلتستان اس کا گیٹ وے ہے اور زیادہ حصہ ملنا چاہئے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے پارلیمنٹ میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنے گی۔گلگت بلتستان کے آئینی,جمہوری اور معاشی حقوق کی جدوجہد کو اپنا فریضہ سمجھتا ہوں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کا منتخب کردہ وزیر اعظم ملکی خارجہ پالیسی سے بلکل نابلد ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔عمران خان کی سیاسی ناپختگی کا یہ عالم ہے کہ وہ آج بھی کنٹینر والی سیاست کر رہا ہے۔انکا لب و لہجہ اور طرز تکلم ایک وزیر اعظم کے شایان شان نہیں ہے۔دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ عمران خان کو حکومت کیسے ملی ہے۔حق حاکمیت اور حق ملکیت کی آواز کو قومی سطح پر اٹھاوں گا۔پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔غیر جمہوری طاقتوں کی بنائی ہوئی وفاقی حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب وہ بیرون ملک بات کرتے ہیں تو یہ بھول جاتےکہ وہ ایک ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اگر یہ روایت نہ بدلی تو ہم بھی اپنی زبان کھول کر اسکی تمام حقیقتوں کو سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے آئی ہوئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کی سونامی کا سماں پیدا کیا ہے دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے نام پر دوکانیں اور مارکیٹیں گرا کر عوام پر معاشی حملے کئے جارہے ہیں۔وفاقی حکومت فوری طور پر ان ظالمانہ معاشی پالیسیوں کو ترک کرے۔

 

 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولیس آفیسر طاہر خان داوڑکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولیس آفیسر طاہر خان داوڑکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر داوڑ ایک انتہائی دلیر پولیس آفیسر اور دہشتگردوں کے نشانے پر تھے۔ ان کا وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ ہونا لمحہ فکرہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ ایک پولیس آفیسر کا پاکستان کے دارالحکومت سے لا پتہ ہونا اور افغانستان سے ان کی لاش آنا انتہائی تشویشناک بات ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سوال کیا کہ خراسان کیسے ایک پولیس آفیسر کو اسلام آباد سے اغوا کرکے سرحد پار افغانستان لے جا سکتے ہیں؟ اغوا کرنے والوں کا کیوں سراغ نہیں لگایا گیا اور انہوں نے مغوی کو افغانستان لے جا کر قتل کر دیا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی کے پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔ حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا کہ یہ واقعہ کیسے ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے ہمارے ملک کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ایسے واقعات ہماری بہادر پولیس کا مورال بھی گرا دیتے ہیں۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔

 

 

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں حکمران ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں،

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں حکمران ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، قوم دیکھ رہی ہے کہ عہدے کی لالچ دینے والے ذاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں یا پیشکش کو ٹھکرانے والے؟ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا پہلے بھی جمہوریت اور اداروں کا استحکام تھا اب بھی وہ ہی ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ آئی جی اسلام کو اپوزیشن کے کس سیاسی ایجنڈہ کے تحت ہٹایا گیا؟ قوم گواہ ہے ڈی پی او پاک پتن کس کے ذاتی ایجنڈے پر ہٹایا گیا۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام سے لیکرتقرر اور برطرفیوں تک سب ساتھ ایجنڈا کا حصہ ہے۔بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ میڈیا کی آزادی کس کا ذاتی ایجنڈا پورا کرنے کے لئے صلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران الزامات کی دھول اڑاکر تمام جمہوری آزادیاں صلب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں پارلیمانی جمہوری نظام اور بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس 30نومبر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق یوم تاسیس کی بڑی تقریب سکھر میں ہوگی

پاکستان پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس 30نومبر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق یوم تاسیس کی بڑی تقریب سکھر میں ہوگی۔ جس سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما سکھر میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر جائیں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر جائیں گے۔ یہ دورہ 17نومبر سے شروع ہوگا۔ اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری 18نومبر کو گلگت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور اپنے دورے کے دوران پارٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

 

 

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ اپنے دیوالی کے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ وہ تمام ہندوﺅں کواپنی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ عزم ہے کہ وہ مذہبی جنونیت اور منافرت کے خلاف لڑتی رہے گی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی حمایت اور عزت کرتی ہے جن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کی اسی طرح حفاظت کرتی رہے گی جس طرح قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں اقلیتوں کا احترام کرنے کی تعلیم دی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہندو اور تمام دیگر اقلیتیں پاکستان میں برابر کی شہری ہیں اور ان کے حقوق بھی برابر کے ہیں۔