پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے قائد و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹیوں کے گھروں کا محاصرہ کرنی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوَں کی بیٹیوں و خواتین کو بھی انتقام کا نشانہ بنانا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی حکمران اندھے انتقام کے بجائے ہوش کے ناخن لیں۔ نوٹس دینے کے نام پر گھروں پر دھاوا ناقابلِ برداشت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا مخالفین کی بیٹیوں، بہنوں اور ماوَں سے برتاوَ روایاتِ ریاستِ مدینہ کی نفی ہے۔