** پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایسٹر تہوار کے موقعے پر پیغام

** اپنی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

** دنیا بھر میں آباد مسیحی کمیونٹی کو بھی دل کی گہرائیوں سے ایسٹر کی مبارکباد: بلاول بھٹو زرداری

** پاکستان قوس و قزح کی طرح ہے، اس میں بسنے والے مختلف مذہبی، نسلی اور لسانی گروہ خوبصورت رنگ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

** مسیحی کمیونٹی کا پاکستان کے قیام اور ملکی ترقی میں کردار اپنی تعداد سے ہزاروں گنا زیادہ اور شاندار ہے: بلاول بھٹو زرداری

** قائداعظم نے کہا تھا، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذھبی آزادی اور یکساں حقوق میسر ہوں گے: بلاول بھٹو زرداری

** شہید بھٹو کا بنایا ہوا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

** یقین دلاتا ہوں، پیپلز پارٹی مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کے آگے پہاڑ بن کر کھڑی رہے گی: بلاول بھٹو زرداری

** دنیا میں بین المذاہب اور بین العقائد ہم آہنگی کی ضرورت جتنی آج ہے، پہلے شاید کبھی رہی ہو: بلاول بھٹو زرداری

** خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی، عدم رواداری اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے رجحانات میں اضافہ نسلِ آدم کے لیئے خطرہ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

** مسیحی برادری آج پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے دعائیں مانگیں: بلاول بھٹو زرداری کی اپیل