Archive for May, 2019

قمر زمان کائرہ کی صاحبزادے اُسامہ قمر کائرہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کینیڈا میں دعائے مغفرت اور تعزیتی ریفرینس۔

قمر زمان کائرہ کی صاحبزادے اُسامہ قمر کائرہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کینیڈا میں دعائے مغفرت اور تعزیتی ریفرینس۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک یوم کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی کل کے دن کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی اندوہناک حادثے میں انتقال کے باعث پی پی کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی

پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی (13 مئی 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے میسر علاج معالجے کی بھترین سہولیات نہ فقط صوبے

کراچی (13 مئی 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے میسر علاج معالجے کی بھترین سہولیات نہ فقط صوبے کی عوام بلکہ ملک بھر سے آنے والے مریض بھی اس مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وبائی و دیگر پھیلنے والے امراض کی روکتھام کے لیئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ پی پی پی چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے صحت سے منسلک معاملات پر بلاول ہاوَس میں منعقدہ بریفنگ کے دوران کیا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور مرتضیٰ وہاب کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی ہسپتال کا نیٹ ورک سندھ کے بالائی، زیریں اور وسطی علاقوں میں عوام کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات چوبیس گھنٹے فراہم کر رہی ہیں، جبکہ ملک کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والے مریض بھی ان سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو فنڈز کی کم فراہمی کے باوجود عوام کو صحت کی بھتر سہولیات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ عوام کو علاج معالجے کی بھتر سہولیات پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور میں اولین ترجیحات میں شامل تھی۔

کراچی (05 مئی 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پئٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد جیالوں پر مقدمات

کراچی (05 مئی 2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پئٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد جیالوں پر مقدمات درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پئٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرامن مظاہرین پر مقدمات نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کٹھ پتلی حکمرانوں نے عوامی احتجاج کو دبانے کے لیئے پُر تشدد تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیامینٹ سے مفرور بے نامی وزیراعظم اب عوام سے پرامن احتجاج کا جمہوری حق بھی چھین رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتقام کی آگ میں اندھی حکومت نے لودھراں کے مرحوم جیالے عاشق بوپا کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم سیاسی کارکنان کے خلاف مقدمات کے بجائے عوام سے جھوٹ بولنے کی معافی مانگے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ملتان، لودہراں، ڈیرہ غازی خان اور بھاولپور میں جیالوں کے خلاف مقدمات فی الفور واپس لیئے جائیں۔