پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا مستقبل آج کی نوجوان نسل کو قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوانوں کی حمایت سے ان کا مستقبل محفوظ اور ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں ایسی سوچ رکھنے والے چند لوگ موجود ہیں، جو نوجوانوں کو انتھاپسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کی فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں ایک بین الاقوامی طرز کے فٹبال گراوَنڈ کا قیام اور اس میں سندھ بھر سے آئی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کی موجودگی باعثِ مسرت ہے۔ ا?ج لیاری کے فٹبال گراونڈ میں ا?کر بہت خوشی محسوس کررہاہوں، لیاری میں ا?ج ایک بین الاقوامی طرز کا فٹبال گراونڈ قائم کیاگیاہے،حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کے لیے یہ منصوبہ شروع کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک اس ملک کی خواتین کو برابری حاصل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ثابت کرکے دکھایا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی قیادت کو ثابت کرسکتی ہیں۔ اگر وہ وزیراعظم بننا چاہیں، تو وہ ایک بار نہیں دو بار (وزیراعظم) بن کر دکھا سکتی ہیں۔ اِس جدوجہد میں لیاری کے عوام، خصوصاً لیاری کی خواتین، کا کردار صفِ اول کا رہا تھا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں اور ایک ہمسائے ملک میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں، جو خواتین کی ترقی نہیں چاہتے۔ آج بھی ایسی سوچ رکھنے والے لوگ موجود ہیں، جو خواتین کو پیچھے دھکیلانا چاہتے ہیں۔ ان کو سب سے بھترین جواب یہ ویمن فٹبال ٹیم ہے۔ ہم ثابت کریں گے سندھ کی خواتین پاکستان اور دنیا میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب لیاری، گھوٹکی، لاڑکانو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، میرپورخاص، اور تھر پارکر کی خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے نوجوانوں کی ترقی پر سرمائیکاری کرنے پر حکومتِ سندھ کے اقدامات کوسراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ملک کی اکثریت نوجوان ہیں، جو ک ±ل آبادی کا 70 فیصد ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ اس ملک میں کا مستقبل نوجوان ہیں۔ اس ملک میں ایسی سوچ رکھنے والے لوگ موجود ہیں جو نوجوانوں کو انتھاپسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، خواہ وہ مذھبی انتہاپسندی ہو، لسانی انتہاپسندی ہو یا سیاسی انتہاپسندی۔ وہ ہمارے نوجوانوں کا مسقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں نوجوانوں کو کھیلتے ہوئے، پڑھتے ہوئے، روزگار کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے لیاری میں حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سارا کام ہوا ہے، لیکن ابھی یہاں اور بہت کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے لیاری سمیت کراچی کے لیئے پی پی پی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اپنے ادوار اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے پہلے دورِ صدارت کے دوران جو عوامی بہبود اور ترقی کے لیے کام کیئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مخاطب ہوے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں لیاری کے عوام کی قربانیاں طویل اور جدوجہد بے مثال رہی ہے، لہذا، لیاری کی ترقی کو بھی اولین ترجیحات میں برقرار رہنا چاہیے۔ |