رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پربھارہ کہو میں ان کی رہائش جاکر ان سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے ان کی اہلیہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعاکی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری اور پی پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے بھی نیربخاری سے تعزیت کی۔