پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ہاو ¿س میں سندھ میں زراعت کی ترقی کے لئے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر، سید خورشید شاہ، جمیل سومرو و دیگر شریک ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی گئی اور سندھ کے زرعی شعبے میں واٹرمنجمنٹ میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو کاشت کاروں کو سبسڈی پر فراہم کی جانے والے مشینری سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں اور ربیع اور خریف کی فصلوں کی انشورنس کے حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سبسڈی سمیت تمام زرعی سہولیات اب ہاری کارڈ کے توسط سے کاشت کاروں کو مہیا کی جائیں گی۔ بریفنگ میں سندھ سیڈ کارپوریشن کا احیائے نو کے فیصلے کے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا۔ |