چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی، چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور موجودہ مرکزی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلزپارٹی جناب ندیم افضل چن سے ملاقات۔
ملاقات میں ملک بھر میں مستحق خاندانوں کی سماجی و معاشرتی ترقی کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مالی امداد کے مختلف پروگرامز پر گفتگو ہوئی ادارہ کی خدمات کو سراہا گیا اور مزید بہتری کے اقدامات زیرغور آئے۔
چئیر پرسن روبینہ خالد صاحبہ نے ندیم افضل چن صاحب کو پارٹی کی سیکریٹری انفارمیشن کے عہدہ ملنے پر مبارک باد پیش کی اور انکی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا