شمالی کوریا کے سفیر مسٹر چو چان مین کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ آمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان سے ملاقات کا۔ شمالی کوریا کے سفیر نے نری حسین بخاری کو انٹرپارٹی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور تحفہ پیش کیا۔ مسٹر چوچان مین نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ اور چئیرمین بلاول بھٹو کو چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی کی جانب سے تعنیتی یادگار پیش کرتے ہوئے اپریل میں ورکرز پارٹی آف کوریا کے ہونے والے یوم تاسیس میں شرکت کی دعوت دی۔ کورین سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہوئے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے لازوال تعلق کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم و دائم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل دور میں شمالی کوریا کی نہ صرف مدد کی بلکہ اس کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کورین عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے گھر کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ بہترین تعلقات کو مزید بہترین اور مفید بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل نے مسٹر چوچان مین کے وساطت سے ورکرز پارٹی اور آف کوریا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ہمیں ہمیشہ بہت عزت سے نوازا کوریا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقات بہترین رہے اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ نئیر حسیں بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز ڈیموکریٹک کوریا نے جس طریقے سے اپنے ملک اور عوام کی بھلائی کی خاطر سامراج اور سامراجی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف اور پیروی کے قابل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے نہ صرف یہ کہ دونوں ممالک بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اپنے ملک اور عوام کی خوشانلی کے لیے بہترین تعلقات کو قائم رکھیں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ورکرز پارٹی آف کوریا کی سنٹرل کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے قائم رہنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان پپلزر پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ |