مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال اور غیر ضروری حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش جنہوں ہمارا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کی بلا اشتعال حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے بلا اشتعال حملہ کرکے ہماری برداشت کو آزمانے کی کوشش کی، تو ا ±سے موثر اور بروقت جواب ملااوربھارتی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ قدم خطے کے امن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ نریندر مودی کی حکمرانی میں بھارت ایک rogue state بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھارتی کے خلاف ایک موثر اور مضبوط آواز ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ باوقار امن کی حامی رہی ہے، بھارت نے ہمارے 31 بےگناہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا ہے، تین، چار، پانچ، سات اور بارہ سال کے معصوم بچوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی مگر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، پاکستان نے پہلگام حملے کی بھرپور مذمت کی لیکن ہم بھارت کی جانب سے لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں اور یہ بھارت کا پرانا وتیرہ ہے کہ جیسے ہی کوئی واقعہ ہوتا ہے وہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام دھر دیتا ہے، بھارت کا یہ طرزِ عمل صرف غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے اور بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوی کی کھلی خلاف ورزی بڑھتے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ہماری قوم متحد ہے، ہماری افواج چوکس ہیں، اور ہمارا ہر شہری ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر ہماری سرزمین، ہماری خودمختاری یا ہمارے عوام کو خطرہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کے ان خطرناک اقدامات کا نوٹس لے، جو دو ایٹمی طاقتوں کے خطے کو تنازع کا میدان بنا سکتے ہیں،خطے کے امن کو ذاتی سیاسی فائدے کے لیے داو ¿ پر لگانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ شازیہ مری نے کہا کہ اگر امن کی ہماری خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، تو ہم ہر سطح پر جواب دیں گے اور ہم ایک خودمختار ملک ہیں، ایک پ ±رامن قوم ہیں، لیکن اگر مجبور کیا گیا، تو ہم اپنی سرزمین کا دفاع ہر صورت کریں گے۔